برطانيہ غير ملكيوں كو نكال رہا ہے

برطانوي وزير اعظم ٹوني بليئر كے ترجمان نے كہا ہے كہ لندن كے دھماكوں كے بعد برطانيہ دہشت گرد حامي غير ملكيوں كو نكالنے پر غور كررہا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانوي وزير اعظم ٹوني بليئر كے ترجمان نے اپني ہفتہ وار پريس كانفرنس ميں كہا كہ برطانوي وزير داخلہ چارلز كلارك ايسے قوانين پر غور و خوض كررہے ہيں جن كي بنا پر ان غير ملكيوں كو برطانيہ سے نكال ديا جائے گا جو دہشت گردي كے اقدامات ميں تعاون كرتے ہيں جبكہ برطانوي حكام نے اس سے پہلے اعلان كيا تھا لندن كے بم دھماكوں ميں ملوث تمام لوگ برطانوي شہري تھے

News Code 206472

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =