صدر خاتمي نے خبرنگاروں سے ملاقات ميں انھيں خدا حافظي كہا

300 داخلي اور غير ملكي خبرنگاروں اور اصحاب مطبوعات كو صدر كے دفتر كي طرف سے دعوت دي گئي اور سعد آباد كي حافظيہ بلڈنگ ميں ميہماني ميں صدر نے خبرنگاروں كو الوداع كيا

مہر كے سياسي نامہ نگار كے مطابق  صدر جمہور كل بعد از ظہر 7 بجے حافظيہ كي بلڈنگ ميں ہميشہ كي طرح مسكراتے ہوئے اور خندہ پيشاني كے ساتھ اس جگہ حاضر ہوئے جہاں خبرنگاروں كي ميزيں لگي ہوئي تھيں صدر نے مسكراتے ہوئے خبرنگاروں سے ہاتھ ملايا اور   انھيں خوش آمديد كہا اور احوالپرسي كے دوران بعض سوالات كے جواب بھي دئے  اس ملاقات ميں مختلف ذرائع ابلاغ سے تعلق ركھنے والے خبرنگاروں نے صدر كو يادگار لوحيں پيش كيں ايك لوح ميں لكھا ہوا تھا كہ اے " ادب اور صبر و شكيبائي كے بزرگ استاد "ہم آپ كو آپكي درايت ،  ہوشياري اور فہم و فراست اور ملك كي سرافرازي اور سربلندي ميں اہم نقش ايفا كرنے پر مبارك باد پيش كرتے ہيں بعض خبرنگاروں نے صدر سيد محمد خاتمي كو محبت كے پھول پيش كئے خبرنگاروں نے صدر جمہور كے ساتھ دوستانہ اور صميمانہ ماحول ميں شام كا كھانا تناول كيا

News Code 206468

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =