جرمني غزہ پٹي سے اسرائيل كے انخلاء كي حمايت كرتا ہے

جرمني كے وزير خارجہ نے كل رام اللہ ميں فلسطين كي خود مختارحكومت كے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو كي

مہرخبررساں ايجنسي نے جرمني اخبار دي ولٹ  كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمني كے وزير خارجہ يوشكا فيشرجو آج كل مشرق وسطي كے دورے پر ہيں انھوں نے كل فلسطين كي خود مختارحكومت كے سربراہ محمود عباس اور فلسطين كے وزير اعظم احمد قريع سےملاقات اور گفتگو كي اخبار كے مطابق جرمني وزير خارج نے اپنے پہلے مرحلے كے سفر ميں اسرائيل كے وزير اعظم ائريئل شيرون سے مشرق وسطي كے بحران پر ملاقات اور تبادلہ خيال كيا فيشر نے اسرائيل كے وزير خارجہ شالوم سے ملاقات ميں كہا كہ جرمني غزہ پٹي سے اسرائيل كے انخلاء كي حمايت كرتا ہے اور يورپي يونين كے ہمراہ وہ اس بحران كو حل كرنے مين تعاون كے لئے آمادہ ہے

News Code 206407

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =