بليئر نے مسلمانوں پرالزامات كي تكرار كرتے ہوئے مدد طلب كي ہے

برطانيہ كے وزير اعظم ٹوني بليئر نے مسلمانوں سے امداد طلب كي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے اخبار گارڈين كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانيہ كے وزير اعظم ٹوني بليئر نے كل برطانيہ كي پارليمنٹ ميں برطانوي مسلمانوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آپ اپنا موقف انتہا پسند مسلمانوں سے الگ كريں اور اگر ضروري ہو تو انھيں اپنے درميان سے الگ كرديں بليئر نے كہا كہ انتہا پسند مسلممانوں كو مسلمانوں كے درميان سے الگ كرنے كے لئے ہميں مسلمانوں كي سخت ضرورت ہے بليئر نے كہا كہ ميں چار مرحلي پروگرام كے تحت دہشت گردي كو برطانيہ سے ختم كرنے كا ارادہ ركھتا ہوں اور اس كے ساتھ ساتھ دہشت گردي سے نمٹنے كے ليے اور نفرت پھيلانے والوں كے خلاف زيادہ سخت قانون بنائے جائيں گے

News Code 206402

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =