بيروت كے  مشرقي علاقہ انطلياس ميں ايك زبردست دھماكے ميں لبنان كے وزير دفاع بال بال بچ گئے ہيں

الجزيرہ ٹي وي نے بيروت كے مشرقي علاقہ انطلياس ميں ايك زبردست دھماكہ كي خبر دي ہے كہ اس دھماكے ميں 15 افراد ہلاك اور زخمي ہوئے ہيں

مہرخبررساں ايجنسي نے خبردي ہے كہ الجزيرہ ٹي وي نے رائٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يہ دھماكہ  بيروت كے مشرقي علاقہ انطلياس ميں ہوا ہے اس دھماكےميں لبنان كے وزير دفاع الياس المر زخمي ہوئے ہيں  ابتدائي اطلاعات كے مطابق يہ دھماكہ ايك كار بم كا نتجہ تھا اس دھماكے ميں وزير دفاع كي گاڑي مكمل طور پر تباہ ہو گئي تاہم پوليس ذرائع كے مطابق انہيں معمولي زخم آئے ہيں

مبصرين كا خيال ہے كہ تشدد كي ان تمام كارروائيوں كا مقصد ملك ميں عدم استحكام پيدا كرنا ہے اس دھماكے كا ہدف نگران وزير دفاع الياس المر كي گاڑيوں كا قافلہ تھا الياس المر لبنان كے شام نواز صدر اميل لحود كے داماد بھي ہيں لبنان ميں يہ پانچواں بم دھماكہ ہے مبصرين كا خيال ہے كہ تشدد كي ان تمام كارروائيوں كا مقصد لبنان ميں عدم استحكام پيدا كرنا ہے اور ان دھماكوں كے پيچھے اسرائيل كي خفيہ ايجنسيوں كا ہاتھ ہے

 

News Code 205813

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =