امريكي فوج نے طالبان كے دعوے كو مسترد كرديا ہے

افغانستان ميں امريكي فوج كے ترجمان نے اعلان كيا ہے كہ اس امريكي فوجي كا جنازہ مل گيا ہے جو دو ہفتہ پہلے لاپتہ ہوگيا تھا ليكن اس كوطالبان نے ہلاك نہيں كيا ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افغانستان ميں امريكي فوج كے ترجمان نے اعلان كيا ہے كہ اس امريكي فوجي كا جنازہ مل گيا ہے جو دو ہفتہ پہلے لاپتہ ہوگيا تھا ترجمان نے كہا كہ يہ فوجي ان افراد كے ساتھ لڑائي ميں مارا گيا ہے جو اس كا پيچھا كررہے تھے امريكي جرنل جيمز نے كابل ميں ذرائع ابلاغ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ يہ فوجي اغواء نہيں كيا گيا اور نہ ہي اس كا سر قلم كيا گيا ہے اطلاعات كے مطابق كچھ عرصہ پہلے تين امريكي فوجي لاپتہ ہوگئے تھے ان ميں سے ايك بچ گيا تھااوردوہلاك ہوگئے تھے ہلاك ہونے والوں كے ناموں كا اعلان نہيں كيا گيا ہے انكي شناخت كے بعد اعلان كيا جائے گا طالبان كے ترجمان نے سنيچر كے دن كسي نامعلوم جگہ سے اعلان كيا تھا كہ ہم نے اغوا شدہ امريكي كا سر قلم كرديا ہے اس نے  كہا تھا كہ ہم نے اس كا جنازہ افغانستان كے مشرقي صوبہ كنر كے پہاڑوں ميں پھينك ديا ہے

News Code 205351

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =