اسرائيلي حكومت القاعدہ اور زرقاوي كي نقاب اوڑھ كر بغداد ميں غير ملكي سفارتكاروں كو ہلاك كررہي ہے

غير ملكي سفارتكاروں پر حملے ميں اسرائيلي حكومت كا ہاتھ ہے وہ القاعدہ اور زرقاوي كي نقاب اوڑھ كر بغداد ميں غير ملكي سفارتكاروں كا شكار كررہي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے رپورٹ دي ہے كہ عراق كے ايك اعلي افسر نے نام نہ بتانے كي شرط پر كہا ہے كہ اسرائيلي حكومت القاعدہ اور زرقاوي كي نقاب اوڑھ كر بغداد ميں غير ملكي سفارتكاروں كو ہلاك كررہي ہے اس نے كہا كہ اسرائيل كا ہاتھ عراق كے بم دھماكوں ميں روز بروز آشكار ہورہا ہے عراقي افسر كے مطابق عراق كے سابق وزير اعظم اياد علاوي اور سابق وزير دفاع شعلان اور وزير داخلہ فلاح النقيب كے دور ميں صدام كے بعثي عوامل اور عناصر كو اہم اور حساس منصبوں پر فائز كيا گيا ہے اور اب عراق ميں تباہي كي وسيع كارروائياں اسرائيلي اور صدام كے بعثي عناصر ملكر انجام دے رہے ہيں  اس نے كہا كہ القاعدہ اور زرقاوي نامي گروہ كے پاس اتني بڑي طاقت نہيں ہے بلكہ اب سعودي عرب كے جزيرے اور شمالي افريقہ ميں انتہا پسند سلفي اور وہابي گروہوں كي قيادت اور باگ ڈور اسرائيل كے ہاتھ ميں ہے  

News Code 204923

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =