اسماعيل احمدي مقدم كو پوليس كا سربراہ مقرر كيا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامي اور ايراني مسلح افواج كے سربراہ حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ايك حكم جاري فرما كرپاسدار جنرل اسماعيل احمدي مقدم كو پوليس كا نيا سربراہ مقرر كيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم كے پيغام كا متن حسب ذيل ہے

بسم اللہ الرحمن الرحيم

پاسدار جنرل اسماعيل احمدي مقدم

ماضي ميں آپكي فوج اور پوليس ميں مخلصانہ خدمات اور بہترين كاركردگي كے پيش نظر ميں آپ كو پوليس كا سربراہ مقرر كرتا ہوں پوليس كي اہم ترين ذمہ داري يہ ہے كہ وہ ملك ميں امن و امان كي صورتحال كو بہتر سے بہتر بنانے ميں اپني گرانقدر خدمات انجام دے اس ادارے كي صلاحيتوں كو عملي جامہ پہنانے كے لئے مؤمن اور مخلص اور انقلابي افراد كے وجود سے استفادہ كيا جائے اور پوليس كے پہلے سربراہ جناب قاليباف كے بہترين تجربيات سے استفادہ كيا جائے پہلے سربراہ كے حكم ميں تمام مطلوبہ موارد موجود ہيں اور تمام مربوط اداروں سے تعاون پر تاكيد كي جاتي ہے

جناب جنرل محمد باقرقاليباف اور جنرل علي عبد اللہي كي مخلصانہ خدمات پر انكا شكريہ ادا كرتا ہوں

آپ سب كي توفيقات كو خداوند متعال كي بارگاہ سے نيك چاہتا ہوں

News Code 204766

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =