روس اپنے سفارت كاروں كو عراق ميں باقي ركھے گا

عراق ميں القاعدہ كے ہاتھوں مصري سفير كاسر قلم كئےجانےكے بعدروس كي وزارت خارجہ نے اعلان كيا ہے كہ روسي سفارت كاربدستور عراق ميں موجود رہيں گے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے  سے نقل كيا ہے كہ روس كي وزارت خارجہ كے ترجمان اليگزينڈر ياكوونكو نے كہا كہ روس عراق ميں دشوار شرائط كے باوجود اپنے سفارتكاروں كو وہاں سے نہيں نكالےگا ليكن اپنے سفارتكاروں كي حفاظت كے لئے ضروري تدابير اختيار كرے گا روس نے مصري سفير كا سر قلم كرنے كي سخت مذمت كي اور دہشت گردوں كي اس وحشيانہ اقدام كو بين الاقوامي قوانين اور انساني اخلاق كے خلاف قرار ديا

القاعدہ تنظيم سے وابستہ ابومصعب زرقاوي دہشت گرد گروہ نے دو روز قبل عراق ميں مصري سفير ايہاب الشريف كا سر قلم كرديا تھا 

 

News Code 204625

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =