القاعدہ امريكہ اور اسرائيل كي ناجائز اور نامشروع اولاد ہے

آيت اللہ امامي كاشاني نے كل تہران ميں نماز جمعہ كے خطبوں ميں برطانوي وزير اعظم سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آپ القاعدہ كے دہشت گرد اور اسلام سے وابستہ ہونے كے بارے ميں بحث و گفتگو كرتے ہيں مگر آپ بھول گئے ہيں كہ امريكي سامراج القاعدہ كا باپ اور اسرائيلي ظالم حكومت اس كي ماں ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ تہران كے خطيب آيت اللہ امامي كاشاني نے جمعہ كےخطبوں ميں لندن ميں ہونے والے بم دھماكوں كي ايراني حكومت اور عوام كي طرف سے مذمت كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ  مردوں ، عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں كا قتل كسي بھي مذہب اور آئين ميں جائز نہيں ہے امامي كاشاني نے بم دھماكوں كے عوامل كي طرف  برطانوي وزير اعظم كے بيان پر بولتے ہوئے كہا كہ تم نے خود القاعدہ كو جنم ديا ہے اور اس كا نام اسلام ركھا ہے اور تم نے اس كو ہمارے لئے پالا تھااور " چاہ كن را چاہ درپيش " والا معاملہ ہوگيا جو كنواں تم نے ہمارے لئے كھودا تھا اس ميں تم خود ہي گرگئے خطيب جمعہ نے كہا كہ اس قسم كے وحشانہ اعمال كا اسلام سے كوئي واسطہ نہيں ہے اور نہ اسلام اس قسم كےغير انساني اعمال كي اجازت ديتا ہے انھوں نے امريكي صدر كو مشورہ ديا كہ اگر تم واقعا"دہشتگردي كا مقابلہ كرنا چاہتے ہو تو اس كا آغاز اسرائيل سے كرو جو بے گناہ فلسطينيوں پر ان كے گھروں كو گرا رہا ہے  دہشت گردي كي علت كو ختم كرو نہ معلول كو ،

News Code 204610

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =