عراق كي وزارت داخلہ پر ايك بہت بڑے حملے كو ناكام بناديا گيا ہے

عراق كي وزارت داخلہ سے وابستہ 8 افسروں كي گرفتاري كے بعد وزارت داخلہ كي عمارت پر ايك بہت بڑے حملے كو ناكام بناديا گيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے وزير داخلہ بيان باقر صلاغ نے پرس كانفرنس سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ابو مصعب زرقاوي كے دہشت گرد گروہ سے وابستہ جن افراد كو گرفتار كيا گيا ہے انھوں نے وزارت داخلہ كي عمارت كو مكمل نابود كرنے كا منصوبہ بنا ركھا تھا عراقي وزير داخلہ نے بتايا كہ آٹھ افراد كا يہ مخفي گروہ جو وزارت داخلہ  سے وابستہ افسروں پر مشتمل تھا  اس كي كوشش تھي كہ وزارت داخلہ ميں نفوذ پيدا كركے اعلي حكام كو قتل كريں اور وزارت داخلہ كي عمارت كو مكمل طور پر منہدم كرديں انھوں نے كہا كہ يہ لوگ گذشتہ دس دنوں ميں گرفتار ہوئے ہيں اور يہ ايك سال پہلے بھرتي ہوئے تھے ابو مصعب زرقاوي كے دہشت گرد گروہ سے ان كے قريبي روابط تھے

News Code 204271

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =