جي ايٹ ممالك كے رہنماؤں نے لندن ميں ہونے والے دھماكوں كي مذمت كي ہے

جي ايٹ ممالك كے رہنماؤں نے ايك مشتركہ بيان ميں جمعرات كي صبح لندن ميں ہونے والے دھماكوں كي مذمت كي ہے اور ان دھماكوں ميں ہلاك اور زخمي ہونے والوں كے لواحقين سے ہمدردي كا اظہار كيا ہے

مہر خبر رساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لندن كے پے در پے دھماكوں كے بارے ميں جي ايٹ ممالك كے رہنماؤں كا بيان برطانيہ كے وزير اعظم ٹوني بلئير نے پڑھا بيان ميں كہا گيا ہے كہ لندن ميں يہ دھماكے كرانے والے انساني جانوں كے لئے كسي احترام كے قائل نہيں ہيں بيان ميں كہا گيا ہے كہ ہم دہشت گردوں كو شكست دينے كے لئے پختہ ارادہ كئے ہوئے ہيں يہ حملے كسي ايك ملك پرنہيں بلكہ پوري دنيا پر ہيں ياد رہے كہ آج صبح لندن ميں 7 بم دھماكے ہوئے ہيں كم سے كم 50 افراد ہلاك اور 1000 ہزار كے لگ بھگ زخمي ہوگئے ہيں  

News Code 204268

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =