سہ جانبہ گفتگو پر ايران ، پاكستان اور ہندوستان كا اتفاق

تہران اور اسلام آباد اس بات پر متفق ہوگئے ہيں كہ ايران سے ہندوستان تك گيس پائپ لائن پروجيكٹ سے متعلق تمام مذاكرات ميں ہندوستان كي شركت ضروري ہے جو سہ جانبہ اصولوں كي بنياد پر مبني ہو

مہرخبررساں ايجنسي نے خبررساں ايجنسي شنہوا سے نقل كيا ہے كہ ايران كے وزير تيل بيژن نامدار زنگنہ اور انكے پاكستاني ہم منصب امان اللہ خان نے ايك مشتركہ اجلاس ميں اس بات پر اتفاق كيا ہے كہ ايران سے ہندوستان تك گيس پائپ لائن پروجيكٹ سے متعلق تمام مذاكرات ميں ہندوستان كي شركت ضروري ہے جو سہ جانبہ اصولوں كي بنياد پر مبني ہو ايران كے وزير تيل كل بعد از ظہر پاكستان كے دار الحكومت اسلام آباد پہنچے ہيں اور انھوں نے اپنے پاكستاني ہم منصب امان اللہ خان گفتگو شروع كردي ہے اور فريقين نے ايران سے ہندوستان تك گيس پائپ لائن پروجيكٹ سے متعلق تمام مذاكرات ميں ہندوستان كي شركت پراتفاق كرليا ہے جو سہ جانبہ اصول كي بنياد پر ہوگي

News Code 204266

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =