يورپ والوں كو پہلي اگست تك فرصت ہے

وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے كہا ہے كہ يورپ والوں كو اپنا منصوبہ پيش كرنے كے لئے پہلي اگست تك فرصت ہے

مہر كے پارليماني نامہ نگار كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان نے آج پارليمنٹ ميں خبر نگاروں سے ايراني وفد كے بلجيم كے دورے كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ يہ دورہ ايران كے جوہري پروگرام كے سلسلے ميں تھا اور ايراني وفد نے ايراني موقف كو يورپ والوں پر واضح كرديا ہے انھوں نے كہا كہ ايران كے اسپيكر جناب حداد عادل نے يورپي حكام سے بيلجيم ميں كہہ ديا ہے كہ يورينيم كي افزودگي اس منصوبے ميں شامل ہوني چاہيے اور يورپ والوں نے بھي كہا ہے كہ وہ اس كا جائزہ لے رہے ہيں آصفي نے كہا كہ اگر يورپ والوں نے يورينيم كي افزودگي كے ايران كے ٹھوس حق كو تسليم نہ كيا تو ايران يورپي منصوبے كر مسترد كردے گا

News Code 203565

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =