تركي كے وزير اعظم امريكہ روانہ ہو گئے ہيں

تركي حكام نے اعلان كيا ہے كہ تركي كے وزير اعظم تركي ميں سرمايہ كاري پر توجہ مبذول كرانے كے لئے امريكہ كے غير سركاري دورے پر روانہ ہوگئے ہيں

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركي كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان وزير اقتصاد علي بابا كان اور وزير خزانہ كمال اوناكيتان  ايك تجارتي كانفرنس ميں شركت كرنے كےلئے امريكہ روانہ ہوگئے ہيں اس كانفرنس ميں اردوغان خطاب بھي كريں گے ياد رہے كہ ايك ماہ كے عرصہ ميں اردوغان كا يہ دوسرا امريكي سفر ہے وہ كچھ عرصہ پہلے امريكہ كے سركاري دورے پر گئے تھے

News Code 203564

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =