ايودھيا ميں بابري مسجد كے مقام پر بنائے گئے عارضي رام مندر پر حملہ كرنے والے پانچوں حملہ آوروں كو نيم فوجي دستوں نے ہلاك كر ديا ہے

مہر خبر رساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستاني وزارت داخلہ كے مطابق پانچ حملہ آور ايك جيپ كے ذريعے متنازعہ مندر كے احاطے تك پہنچے انہوں نے جيپ كو بم دھماكے سے اڑا كر ديوار ميں راستہ بنايا ايك شخص جيپ كے دھماكے ميں بھي ہلاك ہوا ہے

وزير داخلہ شوراج پاٹل كے مطابق تقريباً ايك گھنٹے تك تصادم جاري رہا جس ميں حملہ آور مارے گئےادھر پاكستان كے دفتر خارجہ نے ايودھيا ميں ہونے والے اس حملے كي مذمت كي ہے اور كہا ہے پاكستان دہشت گردي كے خلاف ہے

News Code 203563

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =