قومي ذرائع ابلاغ كے اس اہم ادارے كونقد و تنقيد كے ہمراہ ملك كي ترقي اور پيشرفت كو بھي عوام كے سامنے پيش كرنا چاہيے // معاشرے كو اطلاعات سے محروم نہيں ركھا جاسكتا // اسلام اور عوام كے حق  ميں آئي آر آئي بي نے جو اقدام كئے ہيں وہ قابل قدر اور لائق تحسين ہيں

صدر مملكت نے كہا كہ فكري اور ذہني ضرورتوں كو پورا كرنے كے لئے ريڈيو اور ٹي وي جيسے فكري اور ذہني امور پر كام كرنے والے اداروں كو جواب دينا چاہيے معاشرے كو فكري ، ثقافتي اوراطلاعاتي خلاء ميں نہيں ركھا جاسكتا

مہر خبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر مملكت جناب سيد محمد خاتمي نے سياسي ثقافتي اور سماجي لحاظ سے معاشرے ميں ريڈيو اور ٹي وي كے ادارے كے اہم كردار پر روشني ڈالتے ہوئے كہا كہ  ا فكري اور ذہني ضرورتوں كو پورا كرنے كے لئے ريڈيو اور ٹي وي جيسے فكري اور ذہني امور پر كام كرنے والے اداروں كو جواب دينا چاہيے معاشرے كو فكري ، ثقافتي اوراطلاعاتي خلاء ميں نہيں ركھا جاسكتا  رپورٹ كے مطابق صدر مملكت نے تہران ميں ريڈيو اور ٹي وي كے ادارے كے دورے كے دوران ايران كے صدارتي انتخابات كے دوران اس ادارے كي كاركردگي كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ انتخابات كے دوران رائے عامہ كو باخبر ركھنے اور صحيح رپورٹنگ كر كے  ريڈيو اور ٹي وي كے ادارے نے اہم اور بے مثال كام كيا ہے  انہوں نے ريڈيو اور ٹي وي كے ادارے كے خبر ي شعبوں كا بھي دورہ كيا  اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ريڈيو اور ٹي وي بالخصوص خبر كاشعبہ عوام كي معلومات بڑھانے ميں اہم كردار كا حامل ہے 

News Code 203164

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =