يورپ اور امريكہ كو چاہيے كہ وہ انتخابات ميں ايراني عوام كي خواہشات كا احترام كريں

انتخابات كے بعد سفراء كا انتصاب بند ہوگيا ہے // يورپ اور امريكہ كو چاہيے كہ وہ انتخابات ميں ايراني عوام كي خواہشات كا احترام كريں // ايران اور امريكہ كے رابطے ميں ثالث كي ضرورت نہيں ہے

مہر كے نامہ نگار نے وزارت خارجہ كے ترجمان سےانتخابات كے بعد سفراء كے انتصاب كي خبروں كے بارے ميں سوال كيا تو ترجمان نے جواب ديا كہ انتخابات كے بعد وزارت خارجہ نے كسي بھي ملك ميں سفير منصوب نہيں كيا ہے اور نہ منصوب كرنے كا ارادہ ہے انتخابات كے  بعد سفراء كا انتصاب بند ہوگيا ہ انھوں نے كہا كہ آقاي خاتمي كا بھي يہي كہنا تھا كہ انتخابات كے  بعد سفراء كا انتصاب آقاي احمدي نژاد كے پاس رہے

انھوں نے كہا كہ يورپي ممالك كو چاہيے كہ وہ سياسي بلوغ كا ثبوت فراہم كريں اور اپنے منافع كو امريكيوں كے ساتھ ملانے كي كوشش نہ كريں انھوں نے امريكي سفارت خانہ پر قبضہ ميں احمدي نژاد كي شركت كو كذب محض قرار ديا اور كہا كہ اس خبر كے جھوٹ سے امريكي بھي باخبر ہيں ترجمان نے كہا كہ انتخابات ميں عوام كي بڑے پيمانے پر شركت سے دشمن كھسيا گيا ہے اور اب لوگوں كے اذہان كو منحرف كرنے كي كوشش ميں مصروف ہے

 

News Code 202708

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =