يونان كے ساتھ تعاون كرنے ميں ايران كے لئے كوئي محدوديت نہيں ہے

تہران ميں يونان كے نئے سفير كے ساتھ مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ ہاشمي رفسنجاني نے دونوں ممالك كے روابط كو مطلوب سطح پر قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران يونان كو يورپ ميں اچھے دوست كے طور پر پہچانتا ہے اور يونان كے ساتھ تعاون ميں كوئي محدوديت نہيں ہے

مہر خبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ ہاشمي رفسنجاني نے دونوں ممالك كے سياسي اور ثقافتي روابط كو مطلوب سطح پر قرار ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كےاقتصادي روابط ميں بھي اسي طرح پيشرفت اور استحكام حاصل ہونا چاہيے  جسطرح سياسي اور ثقافتي روابط ميں ہے انھوں نے دونوں ممالك كے روابط كو مطلوب سطح پر قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران يونان كو يورپ ميں اچھے دوست كے طور پر پہچانتا ہے اور يونان كے ساتھ تعاون ميں كوئي محدوديت نہيں ہے اور اقتصادي روابط كي پيشرفت اور توسيع ميں دونوں ممالك كے نجي شعبے اہم نقش ادا كرسكتے ہيں اس ملاقات ميں يونان كے سفير نے بھي دونوں  ممالك كے سياسي اور ثقافتي روابط كومثبت قرار ديتے ہوئے اقتصادي روابط كي پيشرفت پر بھي تاكيد كي

News Code 202707

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =