قم اسلامي معاشرے كے نظريے اور عدالت كا حامي ہے

ايران كے نئے منتخب صدر ڈاكٹر احمدي نژاد نے كہا كہ قم خالص اسلامي مركز اور اس كاگہوارہ ہے اور قم اسلامي معاشرے كے نظريے اور عدل و انصاف كے برقرار كرنے كا حامي ہے

مہر خبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ڈاكٹر احمدي نژاد نے قم كے اپنے ايك روزہ سفركے دوران اپني خوشي اور مسرت كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ يہ سفر انھوں نے مراجع عظام سے ملاقات اور انكي دعاؤں اور ارشادات سے بہرہ مند ہونے كے لئے كيا ہے

ڈاكٹر احمدي نژاد نے كہا كہ علماء نے ہميشہ عوام كے حق پر مبني مطالبات كي حمايت اور اس كي فرياد بلند كي ہے اور ہماري قوم كوبھي خالص اسلام اور علمائے كرام كي شاندار و عظيم حمايت حاصل ہے ايران كے نئے منتخب صدر نے كہا كہ قم خالص اسلامي مركز اور اس كاگہوارہ ہے اور قم اسلامي معاشرے كے نظريے اور عدل و انصاف برقرار كرنے كا مكمل حامي ہے

 

News Code 202706

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =