سعودي عرب ميں القاعدہ كےايك سركردہ رہنما كو ہلاك كر ديا گيا ہے

العربيہ ٹيلي ويژن چينل نے خبر دي ہے كہ القاعدہ كےايك سركردہ رہنما يونس محمد ابراہيم الحياري كو ہلاك كر ديا گيا ہے

مہر خبر رساں ايجنسي نے العربيہ  ٹي وي كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ سعودي عرب ميں القاعدہ كےايك سركردہ رہنما كو ہلاك كر ديا گيا ہے ہلاك ہونے والے يونس محمد ابراہيم الحياري كا تعلق مراكش سے بتايا گيا ہے اور ان كا نام سعودي حكام كي القاعدہ سے تعلق ركھنے والے چھتيس مطلوبہ افراد ميں سر فہرست تھا

سعودي عرب كي وزارت داخلہ نے خبر رساں ايجنسي رائٹرز سےايك شدت پسند كي ہلاكت تصديق كي ہے تاہم انہوں نے ہلاك ہونے والے شخص كا نام نہيں بتايا

سعودي عرب ميں حاليہ سالوں ميں دہشت گردي كے كئي حملے ہوئے ہيں العربيہ نے يہ بھي خبر دي ہے كہ اس كارروائي ميں دو شدت پسند زخمي بھي ہوئے ہيں ليكن حكام نے اس خبر كي تصديق نہيں كي

سعودي عرب كي وزارت داخلہ كے ترجمان نے بتايا كہ رياض كے ايك علاقے ميں كارروائي كي گئي جہاں ان كے خيال ميں كچھ مطلوب افراد چھپے ہوئے تھے

 

News Code 202705

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =