اگر ہم دنيا ميں پائدار امن و صلح چاہتے ہيں تو ہميں چاہيے كہ ہم اسے عدالت اور انصاف كي بنياد پر استوار كريں

صدر مملكت حجت الاسلام والمسلمين سيد محمد خاتمي نے اقوام متحدہ متحدہ كے سكريٹري جنرل كوفي عنان كے خط كے جواب ميں اقوام متحدہ كي اصلاحات كے سلسلے ميں اپنے نظريات كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر ہم دنيا ميں پائدار امن و صلح كے خواہاں ہيں تو ہميں چاہيے كہ ہم اقوام متحدہ ميں اصلاحات كو عدالت اور انصاف كي بنياد پر استوار كريں

مہر خبررساں ايجنسي كے مطابق صدر كے بيان كا اقتباس حسب ذيل ہے

بسم اللہ الرحمن الرحيم

اقوام متحدہ كے سكريٹري جنرل جناب آقائي كوفي عنان

سلام اور احترام عرض ہے

آپ نے اقوام متحدہ كي اصلاحات كے سلسلے ميں ميرے نظريات معلوم كرنے كے لئے جو خط لكھا ہے اس پر مجھے بڑي خوشي حاصل ہوئي ہے عصر حاضر كے نشيب و فراز كوديكھتے ہوئے اقوام متحدہ كي اصلاحات كے سلسلے ميں آپكي جد وجہد اور تلاش و كوشش لائق تحسين ہيں اور اميد كرتا ہوں كہ آپكي سعي بليغ اقوام متحدہ كے تمام ركن ممالك كے مفادات كو پيش نظر ركھتے ہوئے انكے مشتركہ خدشات كو دور كرنے ميں ممد و معاون ثابت ہوگي ميں آپكي توجہ اس نكتہ كي طرف مبذول كرنا چاہتا ہوں كہ تمام ممالك كو درپيش خطرات دور كرنے كے لئے مشتركہ عزم اور عدل و انصاف كي پہلے سے كہيں زيادہ ضرورت ہے اور اس سلسلے ميں اقوام متحدہ  جيسي بين الاقوامي تنظيميں اپنا مؤثر نقش ايفا كر سكتي ہيں اگر ہم بہتر دنيا كے بارے ميں تبادلہ خيال اور غور و فكر كرتے ہيں تو ہميں چاہيے كہ امن و صلح كے بارے ميں غور و فكر كريں اور اگر ہم دنيا ميں پائدار امن و صلح كے خواہاں ہيں تو ہميں چاہيے كہ ہم اس كو عدل اور انصاف كي بنياد پر قائم كريں آپكي رپورٹ پڑھنے كے بعد محسوس ہوا كہ عدل و انصاف كي جگہ اصلاحات كے تمام شعبوں ميں خالي ہے كيونكہ رپورٹ ميں پيش كئے گئے بعض نئے مفاہيم اس مدعي پر بہترين گواہ ہيں

اگر آپ اپنے شجاعانہ اقدام كے ذريعہ اقوام متحدہ كي اصلاحات عدالت كي بنياد پر ركھنے ميں كامياب ہوجائيں تو آپ كي يہ كوششيں تاريخ ميں سنہري الفاظ ميں رقم كي جائيں گي صدر مملكت نے اقوام متحدہ كي اصلاحات كے بارے ميں اپنے نظريات كو عدالت كے محور پر بيان كيا ہے جسميں تمام ممالك كے مفادات اور ان كو درپيش خطرات پر اقوام متحدہ كوخاص طور پر توجہ ركھني چاہيے

صدر جمہوري اسلامي ايران

سيد محمد خاتمي

 

News Code 202251

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =