بحرين ، كويت ، عراق اور سعودي عرب كے شيعوں ميں زبر دست غم و غصے كي لہر

بحرين كے اخبار الايام نے شيعوں كے مذہبي اور ديني مرجع و رہنما كے بارے ميں ايك اہانت آميز كارٹون شائع كيا ہے جس پر بحرين ، كويت ، عراق اور سعودي عرب كے شيعوں ميں زبر دست غم و غصے كي لہردوڑ گئي ہے

مہر خبر رساں ايجنسي كے نامہ نگار نے بحرين كے دارالحكومت منامہ سے خبر دي ہے كہ بحرين كي كل آبادي كا ? 75 شيعہ ہيں اور اخبار الايام كے اس اہانت آميز اقدام پر ان ميں زبردست غم و غصہ پايا جارہا ہے بحرين كے نوجوان اس اہانت آميز اقدام پر اس كے مسببين كو سخت تنبيہ كرنے كے لئے بالكل آمادہ ہيں ليكن مذہبي رہنماؤں كي مداخلت سے سركاري طور پراعتراضات بحريني حكام كو پيش كئے جارہے ہيں بحرين ميں شيعہ اور دوسرے مسلمان انقلاب اسلامي ايران كے ساتھ والہانہ محبت ركھتے ہيں اور رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كو وہ " قائدنا " كہہ كر خطاب كرتے ہيں ان كے گھروں ميں حضرت امام خميني (رہ) رہبر معظم انقلاب اسلامي اور آيت اللہ سيستاني، شہيد مطہري اور سيد حسن نصراللہ كي تصويريں موجود ہيں بحرين كے ايك شيعہ مذہبي رہنما نے كہا كہ ہم نے حكومت پر واضح كرديا ہے كہ اس كے پيچھے امريكي اور اسرائيلي عوامل كا ہاتھ ہے اور اخبار الايام كا صيہوني عوامل كے ساتھ گہرا رابطہ ہے اوراگر حكومت نے اس سلسلے ميں كوئي عملي اقدام نہ كيا تو اس كے سنگين نتائج كي ذمہ داري اس پر عائد ہوگي گذشتہ ہفتہ اخبار الايام نے  شيعوں كے مذہبي و ديني مرجع اور رہبر انقلاب اسلامي ايران كے متعلق توہين آميز كارٹون شائع كيا تھا

News Code 201788

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =