بھارت كے وزير دفاع جناب پرناب مكھر جي 4 روزہ دورے پر امريكہ ميں ہيں انھوں نے واشنگٹن ميں دفاعي روابط كے سلسلے ميں ايك معاہدے پر دستخط كئے ہيں انھون نے امريكہ سے كہا ہے كہ وہ دہلي نو كے پرامن جوہري پروگراموں سے بالكل مطمئن رہے

مہر خبر رساں ايجنسي نے اخبار واشنگٹن ٹائمز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بھارت كے وزير دفاع جناب پرناب مكھر جي نے دفاعي سلسلے سے متعلق ايك كانفرنس ميں شركت كي اور كہا كہ بھارت كے جوہري پروگرام پر امريكہ نے جو محدوديت عائد كرركھي ہے وہ ناقابل قبول ہے اور عالمي برادري جان لے كہ ہمارا جوہري پروگرام ہمارے امن و سلامتي كے پروگراموں سے الگ ہے  انھوں نے دفاعي معاہدے كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہاكہ امريكي وزير دفاع ڈونالڈ رمسفيلڈ نے بھي دونوں ممالك كے دفاعي امور ميں پيشرفت پراپني دلچسپي كا اعلان كيا تھا انھوں نے كہا كہ يہ بات امريكا كے بھي فائدے ميں ہے كہ وہ ايٹمي پروگرام كي پيشرفت ميں ہمارا تعاون كرے

News Code 201581

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =