24 مئی، 2026، 9:24 AM

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی بار بار پامال، جنوبی لبنان پر شدید بمباری

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی بار بار پامال، جنوبی لبنان پر شدید بمباری

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے الشہابیہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے الطیبہ کو بھی نشانہ بنایا۔

بعد ازاں ایک اور فضائی حملے میں یحمر الشقیف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ قابض اسرائیلی فوج کے توپخانے نے جبشیت اور شوکین کے علاقوں پر شدید گولہ باری کی۔

رپورٹس کے مطابق شقرا اور مجدل سلم کے قصبے بھی اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کی زد میں آئے۔

جنوبی لبنان کے علاقے حبوش پر بھی اسرائیلی ڈرون حملہ کیا گیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر صور پر بھی اسرائیل نے شدید فضائی حملے کیے ہیں۔

News ID 1939409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha