23 مئی، 2026، 4:31 PM

ایران دنیا کے بڑے تزویراتی تیل ذخائر رکھنے والے 6 ممالک میں شامل

ایران دنیا کے بڑے تزویراتی تیل ذخائر رکھنے والے 6 ممالک میں شامل

امریکی ادارہ اطلاعات توانائی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایران نے 74 ملین بیرل تیل ذخیرہ کر کے دنیا میں چھٹا بڑا تزویراتی تیل ذخیرہ رکھنے والا ملک بننے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ادارہ اطلاعات توانائی کی تازہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود ایران نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 74 ملین بیرل تیل ذخیرہ کر کے دنیا کے 10 بڑے تزویراتی تیل ذخائر رکھنے والے ممالک میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے تیل ذخائر میں گزشتہ سہ ماہ کے مقابلے میں 3 ملین بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ اس عرصے میں ایران کے تیل ذخائر متحدہ عرب امارات، فرانس، اسپین اور بھارت جیسے ممالک سے زیادہ رہے جبکہ ایران کے پاس بھارت کے مقابلے میں تین گنا سے زائد تزویراتی تیل ذخائر موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین 1.5 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے اور اس نے حالیہ سہ ماہ میں اپنے ذخائر میں 10 فیصد اضافہ بھی کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ خطے میں توانائی کے راستوں کو لاحق ممکنہ خطرات کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ توانائی میں خود کفالت کے دعوؤں کے باوجود صرف 413 ملین بیرل تیل ذخائر رکھتا ہے اور اس کے ذخائر میں گزشتہ مدت کے مقابلے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

اسی فہرست میں جاپان 263 ملین بیرل کے ساتھ تیسرے، سعودی عرب 88 ملین بیرل کے ساتھ چوتھے اور جنوبی کوریا 78 ملین بیرل کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس کے تزویراتی تیل ذخائر 33 ملین بیرل ہیں جو ایران کے ذخائر کے نصف سے بھی کم ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ توانائی بحران یا آبنائے ہرمز میں ممکنہ کشیدگی کی صورت میں ایران کے تزویراتی تیل ذخائر ملک کی معاشی مضبوطی اور خطے میں اس کے جغرافیائی و سیاسی اثر و رسوخ کو مزید تقویت دے سکتے ہیں۔

News ID 1939403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha