مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی جرات مندانہ مزاحمت نے دشمن کو براہ راست محاذ آرائی سے دستبردار ہونے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب دشمن نے شکست خوردہ ہو کر معاشی پابندیوں اور محاصرے کی راہ اختیار کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، صادق آملی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں زور دیا کہ اس معاشی محاصرے کو توڑنے کے لیے عزم، دانشمندی اور سخت نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔ آج کا وقت حکام سے زیادہ بیداری اور مضبوط ارادے کا متقاضی ہے تاکہ عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے سوداگروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ پر گہری نظر اور ہوشیار انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے دشمن کی جانب سے قائم کردہ پابندیوں اور دباؤ کی دیوار کو گرایا جاسکتا ہے، جس سے معاشرے میں معاشی استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ