22 مئی، 2026، 5:22 PM

لبنان میں ایرانی سفیر پر امریکی پابندی، وزارت خارجہ کا شدید ردعمل

لبنان میں ایرانی سفیر پر امریکی پابندی، وزارت خارجہ کا شدید ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ نے لبنان میں ایران کے سفیر اور متعدد لبنانی سیاسی و سیکیورٹی شخصیات پر امریکی پابندیوں کو غیرقانونی، بلاجواز اور لبنان کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت امور خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے لبنان میں تعینات ایرانی سفیر محمدرضا رؤوف شیبانی سمیت کئی لبنانی شخصیات پر عائد پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی وزارت خزانہ کا یہ اقدام سفارتی اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور، خصوصا ریاستی خودمختاری کے بنیادی اصول، کی صریح خلاف ورزی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے اراکین پارلیمنٹ، امل موومنٹ کے عہدیداران، اور لبنانی فوج و سیکیورٹی کے چند اہلکاروں پر امریکی پابندیاں دراصل لبنان کی قومی خودمختاری کو کمزور کرنے اور لبنانی معاشرے میں فتنہ انگیزی پھیلانے کی کوشش ہیں۔

بیان کے مطابق، یہ اقدامات اس بات کی بھی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکی حکومت خطے میں اسرائیلی فوجی جارحیت اور جرائم کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ لبنان کے مختلف گروہ اور برادریاں اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ملک کی خودمختاری اور سرزمین کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنائیں گی۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوری ایران لبنان کے ساتھ اپنی تاریخی اور دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے مفادات کی بنیاد پر تعاون جاری رکھے گا۔

News ID 1939384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha