18 مئی، 2026، 10:22 AM

لبنان میں فلسطینی جہاد اسلامی کے سینئر رکن شہید

لبنان میں فلسطینی جہاد اسلامی کے سینئر رکن شہید

صہیونی حملے میں بعلبک کے علاقے البساتین میں فلسطینی جہاد اسلامی کے سینئر رکن وائل عبدالحلیم بیٹی سمیت شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی فوج نے مشرقی لبنان کے شہر بعلبک کے علاقے البساتین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک سینئر رکن وائل عبدالحلیم اپنی بیٹی سمیت شہید ہو گئے۔  

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں ظاہری طور پر توسیع کی گئی ہے تاہم لبنان کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت کے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1939338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha