16 مئی، 2026، 5:46 PM

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کا انتظام ایران کا مسلّمہ حق ہے، علمائے اہل سنت سیستان و بلوچستان

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کا انتظام ایران کا مسلّمہ حق ہے، علمائے اہل سنت سیستان و بلوچستان

صوبہ سیستان و بلوچستان کے علمائے اہل سنت نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دشمن کے لئے آبنائے ہرمز کو بند کرنا دفاعی حکمت عملی اور قومی سلامتی کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے علمائے اہلِ سنت نے ایک بیان میں آبنائے ہرمز کے مسلسل اور دانشمندانہ انتظام و کنٹرول کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے لیے اس راستے کو بند کرنا دراصل دفاعی حکمت عملی ہے اور اس سے قومی سلامتی مزید مضبوط ہوتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کوئی ایسا بین الاقوامی آبی راستہ نہیں جس کو ہر حملہ آور ریاست بلا قید و شرط استعمال کرے بلکہ یہ آبنائے ایران کے علاقائی پانیوں اور ایرانی جزائر ابوموسی، تنبِ بزرگ اور تنبِ کوچک کے دامن میں واقع ہے، اور عرف و قانون کے مطابق گھر کے پاس ہی اس کی کنجی ہوتی ہے۔

علمائے اہلِ سنت نے مزید کہا کہ شرعی اور عرفی نقطۂ نظر سے جب دشمن سمندر، زمین اور پڑوسی ممالک کی فضائی حدود سے حملے کرتا ہے تو ایسے حالات میں جائز دفاع کے اصول اور فقہی قاعدہ “لا ضرر و لا ضرار” یعنی نہ خود نقصان اٹھاؤ اور نہ دوسروں کو نقصان پہنچاؤ کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ مسلم حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کو منظم کرے اور خلیج فارس میں جارح ممالک سے وابستہ کسی بھی جنگی یا تجارتی جہاز کے داخلے کو روک دے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سیستان و بلوچستان کے علمائے اہلِ سنت مکران کی ساحل پر آباد اہل سنت قبائل کے ساتھ مل کر سپاہ پاسداران اور ایرانی بحریہ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔

علمائے اہلِ سنت نے خلیج فارس کے بعض ساحلی ممالک کے حکمرانوں کو خطے کی اجتماعی سلامتی کے خلاف اقدام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکمران برسوں ایران کی فراہم کردہ سلامتی کے دسترخوان سے فائدہ اٹھاتے رہے، مگر اب انہوں نے اپنی سرزمین اور سہولیات کو ایران پر جارحیت کے لئے امریکہ اور صہیونی حکومت کے لئے پیش کیا ہے، جو حسنِ ہمسائیگی کی صریح خلاف ورزی اور خطے کی اجتماعی سلامتی کے ساتھ خیانت ہے۔

News ID 1939312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • علی محمد محمدی PK 10:23 - 2026/05/17
      0 0
      بہت اعلیٰ غیرتمندی اسی کو کہتے ہیں
    • علی محمد محمدی PK 10:24 - 2026/05/17
      0 0
      بہت اعلیٰ غیرتمندی اسی کو کہتے ہیں