16 مئی، 2026، 9:13 AM

نتن یاہو کا القسام بریگیڈز کے اہم کمانڈر کی شہادت کا دعوی

نتن یاہو کا القسام بریگیڈز کے اہم کمانڈر کی شہادت کا دعوی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر عزالدین الحداد کو شہید کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے اہم کمانڈر عزالدین الحداد کو غزہ میں شہید کر دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے بھی دعوی کیا ہے کہ یہ کارروائی ڈرونز اور جنگی طیاروں کے ذریعے انجام دی گئی۔

صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قسام بریگیڈز کے اعلی کمانڈر غزہ کے علاقے الرمال میں ایک گھر پر بمباری کے دوران شہید ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق عزالدین الحداد ان شخصیات میں شامل تھے جنہیں اسرائیلی حکومت متعدد مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کر چکی تھی۔

News ID 1939305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha