مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے علاوہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے بھی ایران کے خلاف جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، ایال زامیر نے اماراتی اعلی حکام، خصوصاً سربراہ محمد بن زاید سے ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے متعدد اعلیٰ فوجی افسران بھی اس دورے میں زامیر کے ہمراہ تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے خفیہ دورۂ ابوظبی کی خبر سامنے آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی حکومت کو شدید احتجاجی پیغام بھیجا ہے۔
ذرائع کے مطابق اماراتی حکام اس خفیہ معلومات کے افشا ہونے پر سخت غصے میں ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بدھ کی شب انکشاف کیا تھا کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی جنگ کے دوران بنیامین نیتن یاہو نے خفیہ طور پر امارات کا دورہ کیا اور محمد بن زاید سے ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ