15 مئی، 2026، 2:33 PM

خفیہ خیانت بالآخر بے نقاب ہوجاتی ہے، ایرانی وزارت خارجہ کا عربی میں پیغام

خفیہ خیانت بالآخر بے نقاب ہوجاتی ہے، ایرانی وزارت خارجہ کا عربی میں پیغام

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عربی پیغام میں کہا کہ جو پوشیدہ طور پر خیانت کرتا ہے وہ آخرکار سب کے سامنے رسوا ہوجاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جو چھپ کر خیانت کرتا ہے وہ آخرکار سب کے سامنے رسوا ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر کم ایک مختصر عربی پیغام میں کہا ہے کہ خفیہ طور پر کی جانے والی خیانت بالآخر آشکار ہو جاتی ہے۔

بقائی کا یہ بیان بعض عرب ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خفیہ دورۂ امارات سے متعلق خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں، تاہم اماراتی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کی تھی۔

اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ اماراتی حکام نے ایران کے ردعمل کے خدشے کے باعث ان خبروں کی تردید کی۔

News ID 1939296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha