14 مئی، 2026، 4:56 PM

نتن یاہو کا حزب اللہ کے ڈرونز، لبنان اور ایران سے متعلق ہنگامی سکیورٹی اجلاس

نتن یاہو کا حزب اللہ کے ڈرونز، لبنان اور ایران سے متعلق ہنگامی سکیورٹی اجلاس

صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کے چیلنجز اور حزب اللہ کے حملوں پر غور کے لیے خصوصی سکیورٹی اجلاس طلب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بنیامین نتن یاہو نے دفاعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہنگامی سکیورٹی اجلاس منعقد کیا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ اس اجلاس میں حزب اللہ کے خودکش ڈرونز، لبنان کی سرحدی صورتحال اور ایران سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ان فوجی چیلنجز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جن کا اسرائیلی فوج کو حالیہ دنوں میں سامنا رہا ہے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حالیہ فوجی اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ علاقوں کی جانب سینکڑوں ڈرونز داغے گئے اور بعض جدید ڈرونز کو روکنے میں دفاعی نظام ناکام رہا۔

News ID 1939279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha