16 اپریل، 2026، 12:33 AM

اظہار تعزیت اور اعلان بیعت کے بعد رہبر معظم کا ہرمزگان کے علماء کے نام پیغام

اظہار تعزیت اور اعلان بیعت کے بعد رہبر معظم کا ہرمزگان کے علماء کے نام پیغام

صوبہ ہرمزگان کے اہل سنت علماء کی جانب سے تعزیت اور اظہار بیعت کے اعلان کے بعد رہبر معظم نے اپنا مکتوب جواب ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ ہرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت‌الله محمد عبادی‌زاده نے اعلان کیا کہ صوبے کے اہل سنت علماء کی جانب سے تسلیت کے پیغام اور اعلان بیعت کے بعد رہبر انقلاب آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے علمائے اہل سنت کو مکتوب جواب ارسال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کا پیغام نہایت قیمتی اور امت اسلامی میں قومی اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آیت‌الله عبادی‌زاده نے مزید کہا کہ علمائے اہل سنت ہرمزگان کی یہ کاوش ان کی بصیرت، وفاداری اور انقلاب اسلامی و ولایت فقیہ کے اصولوں سے وابستگی کا ثبوت ہے۔ رہبر انقلاب کا جواب بھی اس اہم تعاون اور ملک کی عزت و اقتدار میں ان کے کردار کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے۔

نماینده ولی فقیہ نے کہا کہ شیعہ و سنی اسلامی معاشرے کی ترقی کے بنیادی عناصر میں شامل ہے۔ ہرمزگان ہمیشہ مذاہب کے درمیان پرامن ہم آہنگی اور تعمیری تعلقات کا نمونہ رہا ہے، اور یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا۔

News ID 1938895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha