مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی پارلیمنٹ کنست کے ایک رکن کی رہائش گاہ کو جنوبی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں براہِ راست میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق صہیونی چینل 12 نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موشے گافنی جو دیگل ہتوراہ پارٹی کے سربراہ اور کنست کے رکن ہیں، ان کا گھر شہر بنی براک میں براہ راست نشانہ بنا۔
رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے وقت موشے گافنی اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے، تاہم حیران کن طور پر دونوں اس حملے میں محفوظ رہے اور جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں عمارت کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
آپ کا تبصرہ