22 مارچ، 2026، 6:45 PM

القسام کے ترجمان کی ایران کے میزائل حملوں پر اظہار مسرت

القسام کے ترجمان کی ایران کے میزائل حملوں پر اظہار مسرت

ابوعبیدہ نے جنوبی مقبوضہ علاقوں پر ایرانی میزائل حملوں کو صہیونی–امریکی تجاوزات اور غزہ میں ہونے والے قتل عام کا فطری جواب قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایران کی جانب سے جنوبی مقبوضہ علاقوں پر کیے گئے میزائل حملوں کی تعریف کی ہے۔

ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ وہ فخر کے ساتھ دیکھا رہے ہیں کہ کس طرح سپاہ پاسداران نے نئی حربی تکنیکوں کے ساتھ دشمن کے اندرونی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔  

انہوں نے کہا کہ یہ حملے نہ صرف ایران کے خلاف ہونے والی صہیونی–امریکی کارروائیوں کا قدرتی جواب ہیں بلکہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری وسیع پیمانے کے حملوں کا ردِعمل بھی ہیں۔  

القسام ترجمان نے دعوی کیا کہ اسرائیلی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے اور بھاری قیمت چکائے بغیر اپنے حملوں سے باز نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران آج امت اسلامی کی دفاعی صف اول کی حیثیت رکھتا ہے اور جارح قوتیں عوام کی ارادوں کو پسپا نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے خطے کی تمام قوموں سے اپیل کی کہ وہ دشمن کے مقابلے میں متحد ہوں اور بنیادی مسائل، خصوصا مسئلۂ فلسطین کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں۔

News ID 1938605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha