15 نومبر، 2025، 11:24 AM

یمن کا دفاعی سسٹم توقع سے زیادہ طاقتور ہے، امریکی فائٹر پائلٹ 

یمن کا دفاعی سسٹم توقع سے زیادہ طاقتور ہے، امریکی فائٹر پائلٹ 

امریکی فائٹر پائلٹ نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کا فضائی دفاعی سسٹم توقع سے کہیں زیادہ طاقتور اور جدید ہے اور امریکی جنگی طیاروں کو خطرے سے دوچار کر دیتا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی عسکری ویب سائٹ ٹاسک اینڈ پرپس نے یمن کے فضائی دفاع کو توقع سے زیادہ طاقتور قرار دیا ہے۔  

رپورٹ میں امریکی بی-۵۲ طیارے کے ٹیسٹ پائلٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یمن میں آپریشنز نے ثابت کیا کہ اس ملک کا فضائی دفاع انتہائی پیشرفتہ ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے فضائی دفاع نے امریکی جنگی طیاروں کے براہِ راست حملوں کو انتہائی پرخطر بنا دیا ہے۔  

اس سے قبل روزنامہ الاخبار نے لکھا تھا کہ اسرائیل انصاراللہ یمن کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت سے سخت پریشان ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد تل ابیب کے سکیورٹی حلقوں میں انصاراللہ کے خلاف حکمتِ عملی پر بحث تیز ہو گئی ہے، جو یمن کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیتوں پر اسرائیل کی تشویش کو ظاہر کرتا ہے۔

News ID 1936501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha