مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تونس کی وزارت خارجہ نے غزہ میں دو سالہ اسرائیلی نسل کشی کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ بندی فلسطینی عوام کی بہادری اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم فلسطین کے بہادر عوام کی مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں اور بہائے گئے قیمتی خون کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں طے پانے والی جنگ بندی قابض حکام کے ارتکاب جرائم کے سلسلے میں عدالتی کارروائی یا ذمہ داری سے فرار کو جواز فراہم نہیں کرے گی، اور انصاف کے عمل کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ