6 اکتوبر، 2025، 7:12 PM

حماس کے جدید جنگجو اسرائیلی فوج کی کمزوریوں سے واقف ہے، ڈیلی ٹیلیگراف

حماس کے جدید جنگجو اسرائیلی فوج کی کمزوریوں سے واقف ہے، ڈیلی ٹیلیگراف

ایک برطانوی اخبار نے حماس کی جدید نسل کے جنگجوؤں کی اسرائیلی فوج کے خلاف مہارت اور مؤثر کارروائیوں کو تسلیم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے غزہ کے شہر تل ہُوا سے اپنی ایک غیرمعمولی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی فوج اب حماس کے جدید جنگجوؤں کا سامنا کر رہی ہے۔

رپورٹ میں دونوں فریقین کے درمیان جاری جھڑپوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی عالمی ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے کیونکہ اس کی جنگی کاروائیوں اور شہریوں کے قتل عام نے اس کی ساکھ کو داغدار کر دیا ہے۔

رپورٹ میں ایک صہیونی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حماس کے جدید جنگجو زیادہ شدت سے لڑتے ہیں اور ایک متحدہ ڈھانچے کے تحت کارروائی کرتے ہیں۔

یہ اہلکار مزید کہتے ہیں کہ حماس کے نئے جنگجو اپنی مہارت اور تربیت کے ذریعے اسرائیلی فوج کی کمزوریوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے اسرائیلی فوج کے لیے محاذ پر مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

ڈیلی ٹیلی گراف نے اس رپورٹ کے ذریعے واضح کیا کہ حماس کے جدید جنگجو اپنی مؤثر حکمت عملی اور مضبوط ڈھانچے کی بدولت اسرائیلی فوج کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔

News ID 1935792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha