1 جون، 2025، 11:12 PM

یورینیم افزودگی ایران کی ریڈلائن ہے، کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، اعلی عہدیدار

یورینیم افزودگی ایران کی ریڈلائن ہے، کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، اعلی عہدیدار

ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ یورینیم افزودگی ملک کا ناقابل تنسیح قومی حق ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے سیکرٹری جنرل اپنے عہدے پر قائم رہنے کے لئے فرمانبرداری سے کام لے رہے ہیں، لہذا بنیادی طور پر ان کا نقطہ نظر سیاسی ہے، جو ایجنسی کی رپورٹوں میں واضح طور دکھائی دے رہا۔

اسلامی نے مزید کہا کہ ایجنسی نے امریکہ اور صیہونی رژیم کے دباؤ کے تحت رپورٹ تیار کی ہے، جو بےبنیاد الزامات اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

انہوں نے یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر واویلا مچانے والے یورپی ممالک غزہ میں جاری صیہونی جرائم کی نہایت ڈھٹائی سے حمایت کر رہے ہیں جو کہ ان کے دوغلے پن کا واضح ثبوت ہے۔

اسلمی نے واضح کیا کہ افزودگی ایٹمی صنعت کی بنیاد اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈلائن ہے، کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایرانی عوام کو اس ناقابل تردید حق سے محروم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں جوہری سرگرمیاں خاص فریم ورک کے اندر بین الاقوامی تقاضوں اور ضوابط کے مطابق انجام پا رہی ہیں۔

News ID 1933134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha