15 مئی، 2025، 5:39 PM

ٹرمپ کے غیر معمولی اقدام نے امریکی حکام کو چونکا دیا، ذرائع

ٹرمپ کے غیر معمولی اقدام نے امریکی حکام کو چونکا دیا، ذرائع

امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام صدر ٹرمپ کے الجولانی سے متعلق غیر معمولی اقدام پر حیران ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے خلاف تمام پابندیاں اٹھانے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان نے امریکی حکومت کے بعض ارکان کو حیران کر دیا ہے۔

ان ذرائع نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام کا اس حوالے سے وائٹ ہاؤس سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

منگل کو ٹرمپ نے شام کے خودساختہ حکمران الجولانی کی مزید حمایت اور دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لا کر صیہونی حکومت کو محفوظ بنانے کے اقدام کے جواب میں دمشق پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا!

رائٹرز نے مزید لکھا کہ براہ راست پابندیاں اٹھانا ایک غیر معمولی اقدام ہے جب کہ زیادہ تر معاملات میں امریکی حکام میں وسیع ہم آہنگی پائی جاتی  ہے۔ تاہم ٹرمپ نے اعلی حکام کو بائی پاس کر دیا ہے!

News ID 1932695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha