22 اپریل، 2025، 10:03 PM

امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں! مذاکرات سے متصادم طرز عمل

امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں! مذاکرات سے متصادم طرز عمل

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ دوسری طرف یہ ملک جوہری پروگرام کے بارے میں ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے جو اس کے متضاد روئے اور بدنیتی کا کھلا ثبوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے!

  محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) نے ایران کے امام جمعہ سید اسد اللہ کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جن پر ایل پی جی اور لاکھوں ڈالر مالیت کے خام تیل کی غیر ملکی منڈیوں کو سپلائی کا الزام لگایا ہے

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خام تیل کے علاوہ، ایل پی جی ایران کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے، جسے وہ اپنے جوہری اور جدید روایتی ہتھیاروں کے پروگراموں کے لیے استعمال کرتا ہے!

امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق، وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا کہ امام جمعہ سید اسد اللہ اور ان کے نیٹ ورک نے واشنگٹن کی پابندیوں سے بچنے اور ایران کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر ایل پی جی برآمد کرنے کی کوشش کی!

News ID 1932097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha