18 مارچ، 2025، 5:15 PM

فلسطینی مزاحمت کی جوابی کاروائیوں کا پھر سے آغاز ہوگا، صیہونی ذرائع

فلسطینی مزاحمت کی جوابی کاروائیوں کا پھر سے آغاز ہوگا، صیہونی ذرائع

صہیونی ذرائع نے فلسطینی مزاحمت کی جانب سے فوری جوابی کاروائیوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے فلسطینی مزاحمت کے فوری ردعمل کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 صہیونی روزنامہ معاریو نے قابض فوج کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ غزہ پر دوبارہ حملوں کے آغاز پر مزاحمت کا ممکنہ ردعمل فوری ہوسکتا ہے۔

 دوسری جانب صیہونی چینل 12 نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے بعد تل ابیب میں اسٹاک مارکیٹ کے گرنے کی خبر دی ہے۔ 

ادھر غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ قابض فوج کے آج کے وحشیانہ حملوں میں 413 افراد شہید جب کہ 500 سے زخمی ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔"

News ID 1931195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha