6 فروری، 2025، 7:12 PM

ایران عالمی سطح پر ہمیشہ امن اور انصاف کا علمبردار رہا ہے، عراقچی

ایران عالمی سطح پر ہمیشہ امن اور انصاف  کا علمبردار رہا ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی اسلامی انقلاب کے اصولوں اور اقدار پر مبنی ہے جو انصاف، امن، آزادی اور جارحیت و مداخلت اور غیر ملکی تسلط کے خاتمے کی علمبردار رہی ہے۔

مہر رپورٹر کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلامی انقلاب کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلامی انقلاب 46 سال قبل بیسویں صدی کے مقبول ترین انقلابوں میں سے ایک کے طور پر وجود میں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب نے قوموں کو سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں اپنی تقدیر خود طے کرنے کے لیے عوامی مرضی اور ارادے کو بروئے کار لانے پر تاکید کی۔

 عراقچی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی عوام نے دینی جمہوریت کے اصولوں پر مبنی اسلامی جمہوریت قائم کی۔ 

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی اسلامی انقلاب کے اصولوں اور اقدار پر مبنی ہے جو ہر طرح کے استحصال کی نفی کرتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اسلامی انقلاب عالمی سطح پر عدل و انصاف، امن اور آزادی کا علمبردار رہا ہے اور ہر طرح کے امتیازی سلوک، جارحیت، مداخلت اور غیر ملکی تسلط سے نبردآزما رہا ہے۔

News ID 1930119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha