25 اکتوبر، 2024، 8:51 PM

لبنان پر صیہونی رجیم کے حملوں میں اب تک11 صحافی شہید ہوگئے ہیں

لبنان پر صیہونی رجیم کے حملوں میں اب تک11 صحافی شہید ہوگئے ہیں

لبنان کے وزیر صحت نے آگاہ کیا ہے کہ لبنان پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 11 صحافی اور 163 طبی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے وزیر صحت نے آگاہ کیا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 11 صحافی شہید جب کہ 8  زخمی ہوگئے ہیں۔

فراس الابیض نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا: ہم نے اب تک صیہونی حکومت کے لبنان کے ہسپتالوں پر 55 حملوں کو دستاویزی شکل دی ہے جن میں سے 36 ہسپتالوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور آٹھ ہسپتالوں کو بند کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک طبی عملے کے 163 افراد شہید جب کہ 272 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

لبنان کے وزیر صحت نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو اس معاملے میں جوابدہ ہونا چاہیے اور صیہونی حکومت کے حملوں کی صرف مذمت کرنا کافی نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ جارح صہیونی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے "حاصیبا" میں صحافیوں کی رہائش گاہ پر بمباری کے نتیجے میں المیادین ٹی وی چینل کے رپورٹر غسان نجار اور براڈکاسٹ انجینیئر محمد رضا جب کہ المنار کے رپورٹر اور فوٹوگرافر وسام قاسم شہید ہوگئے ہیں، اس حملے میں عرب اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے متعدد صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1927680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha