12 جون، 2024، 12:59 PM

اسرائیل نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا ہے، حماس

اسرائیل نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا ہے، حماس

حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے اعلی رہنما عبدالحکیم حنینی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام صہیونی حکومت کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ کے واقعات غرب اردن میں بھی تکرار کرنے کی دھمکی دیتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ فلسطینی اپنے آبائی علاقے چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ ان کو دھونس دھمکیوں کے ذریعے مرعوب کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اب بھی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا ہے۔ اپنی آزادی کے لئے لڑنے والے کبھی دوسرے کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ دشمن صہیونی غزہ میں اپنے اہداف کبھی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ صہیونی فورسز نے غرب اردن میں غزہ کے واقعات دہرانے کا اعلان کرتے ہوئے جنین سمیت مختلف شہروں پر حملہ کیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1924624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha