مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت کبھی ملک مخالف نہیں رہی نہ ہی غداروں پر مشتمل ہے۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سب کو کہتا رہا ہوں کہ موجودہ صورتِ حال کا حل تلاش کریں، سب سے گزارش ہے کہ ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا ہوں کہ وہ دوبارہ سوچیں، مقتدر اور سیاسی حلقوں میں بہت سے قابل لوگوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان قائم ہونے والا امن غیر معمولی ہے، کیا ہماری قیادت بھی ایران اور سعودی عرب جیسی عظمت کا مظاہرہ کر سکتی ہے؟صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ روز مرہ کے واقعات اور سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا دیتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی تاریخ میں بہت سے تجربات کیے گئے، بہت سی قلابازیاں کھائی گئیں۔
آپ کا تبصرہ