30 نومبر، 2022، 9:42 AM

ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران سرحدوں کی تازہ ترین صورت حال اور ترک اور شامی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ترک ہم منصب چاووش اغلو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماوں نے ترکیہ اور شام کے مابین جاری سرحدی کشیدگی اور تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

گفتگو کے دوران ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران سیکورٹی کے حوالے سے ترکیہ کے خدشات کو سمجھتا ہے اور ان خدشات اور تشویشوں کو دور ہونا چاہئے تاہم اس کے لیے لئے ضروری ہے کہ یہ مسئلہ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے اور زمینی فوجی کاروائیاں نہ صرف یہ کہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں کریں گی بلکہ طرفین کے لئے نقصان کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ صورت حال مزید خراب کر دیں گی۔ 

حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران دونوں ملکوں کے مابین موجود مسائل کے سیاسی حل کے لیے کسی بھی قسم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو سرحدی صورتحال اور اس حوالے سے اپنے ملک کے موقف سے آگاہ کیا اور ایران کے تعمیری کردار کو سراہا اور اس قسم کی بات چیت اور رابطوں کے جاری رہنے پر زور دیا۔ 

News Code 1913427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha