ایران جنگ کا مخالف اور جنگ بندی اور صلح کا حامی ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے ہتھیار بھیجنے کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کے خلاف ہے اور جنگ بندی اور امن کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک بار پھر مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر الزامات لگانے پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب والوں نے جنگ خود شروع کی تھی اور اب اسے جاری رکھنے پر زور دے رہے ہیں۔ ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے ایران کا روس کو ہتھیار بھیجنا ایک بے بنیاد الزام ہے جسے یوکرین کو ہتھیاروں کی برآمد میں اپنی روزمرہ کی کارروائیوں کو جائز قرار دینے کے لئے ہر روز سامنے لاتے ہیں۔

کنعانی نے مزید کہا کہ جو ایران پر یہ الزام لگا رہے ہیں خود انہوں نے یوکرین میں جنگ شروع کی اور اس کے جاری رہنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ کے خلاف ہے اور جنگ بندی اور امن کی حمایت کرتا ہے۔

News Code 1913114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha